یہ دو سالہ مکمل نصاب ہے اس کی تکمیل کرنے والوں کو فاضل باقوی کی سند دی جاتی ہے ،کتب صحاح ستہ کے ساتھ ساتھ مؤطا امام مالک اور شرح معانی الآثار بھی پڑھائی جاتی ہیں نیز منقولات کے علاوہ معقولات کی کتابیں بھی اہمیت کے ساتھ پڑھائی جاتی ہیں ، ہمارے جامعہ کے سات سالہ نصاب کے مطابق کتابیں پڑھ چکنے کے بعد ہی (داخلی امتحانات میں کامیابی کے بعد )طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے